ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقے آج بھی جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں رہے، پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

دوسری جانب گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے، ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچے اور بزرگ افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو سکتے ہیں، لہذا دھوپ میں نکلتے وقت سر کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں موسم مزید گرم ہوگا جب کہ گرم ہوائیں بھی چلیں گی، اس بار عید کے پہلے 2 روز بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے-

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons