چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شو ون نے دو جون کو بیجنگ میں اپنے بیان میں کہا کہ چین بیرونی کاروباری اداروں کا چین میں قانون کے مطابق کاروبار کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ تاہم اگرکوئی بیرونی ادارہ چین کے قانوں کی خلاف ورزی کرتا ہے تو چین کے قانون کے مطابق اس کی تفتیش کی جائے گی۔ یہ بات بہت واضح ہے اور اس میں کسی بحث کی گنجائش نہیں۔
وانگ شو ون نے مزید کہا کہ چین نے حال ہی میں ” قانون بیرونی سرمایہ کاری” جاری کیا جس کے مطابق تمام سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں سلوک اختیار کیا جائے گا ۔ تمام بیرونی کاروباری اداروں کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا لیکن یہ سب کچھ قانون کے ڈھانچے کے تحت کیا جائے گا اسلئے تمام بیرونی اداروں کو چین کے قانون پر کاربند رہنا چاہیئے ۔