تازہ ترین
معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 33ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف مزاحیہ اداکار ننھا کی 33ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان فلم انڈسٹری پر اپنے منفرد انداز سے راج کرنے والے معروف اداکار رفیع خاور المعروف ننھا کی 33ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

1942 کو ساہیوال میں پیدا ہونے والے اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا۔ ہر دلعزیز ننھا کے گول مٹول چہرے پر معصومیت کھیلا کرتی تھی۔ ان کے اسٹیج پر قدم رکھتے ہی دیکھنے والے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے۔

کامیڈین رفیع خاورعرف ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’’ الف نون ‘‘ سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں فلم ’’وطن کا سپاہی‘‘ سے کیا لیکن انہیں اصل شہرت 1975میں فلم ’’ نوکر ‘‘ سے ملی ۔ فلم ‘’سالا صاحب ‘‘ نے لاہور میں مسلسل 300 ہفتے تک زیر نمائش رہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا. یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی ، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی ، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں.

2 جون 1986 کو معروف کاميڈين ننھا اس جہان فانی سے کوچ کرگئے مگر ان کا مخصوص مزاحيہ انداز آج بھی شائقين کے چہروں پر رونق بکھير ديتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons