کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے آج کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیشی ٹیم تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد مٹھن، محمد اللہ، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، کپتان مشرفی مرتضیٰ اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والے ہاشم آملہ کی جگہ ایڈن مارکرام کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پروٹیز ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈپلوسی، رسی وین، ڈیوڈ ملر، جے پی ڈومنی، اینڈلے پھلوایاکو، کرس مورکس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر شامل ہیں۔