تازہ ترین
پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے احساس پروگرام اہمیت کا حامل ہے، ثانیہ نشتر

پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے احساس پروگرام اہمیت کا حامل ہے، ثانیہ نشتر

سماجی بہبود کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے احساس پروگرام اہمیت کا حامل ہے۔

آج (اتوار) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کے اصولوں کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں سماجی تحفظ کیلئے رقم دگنی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کیلئے ملک گیر سروے جاری ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کنٹریکٹ دینے میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں مربوط اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور آئندہ سال اکتوبر تک ادائیگی کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالی خواندگی بڑھانے کیلئے غریب خواتین کو موبائل فونز دئیے جائیں گے اور ان کے بنک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons