پانی اللہ کا دیا ہو ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کے بغیر انسان کے زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ پانی ہمارے جسم کو تندرست و توانا رکھتا ہے لیکن پانی کو استعمال کرنے کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے جو ہم میں سے اکثر لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا، اگر پانی پیتے وقت چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو صحت کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
صبح اٹھنے کے بعد 1 گلاس پانی پینے سے جسم کے تمام حصوں کو پانی فراہم ہو جاتا ہے، کھانا کھانے سے آدھا گھنٹے قبل پانی پینے سے نظام ہضم ٹھیک رہتا ہے، نہانے سے پہلے پانی پینے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، سونے سے پہلے پانی پینے سے دل کی بیماری نہیں ہوتی ہے، جب آپ کو پانی کی طلب ہو تو اسی وقت پانی پینے سے جسم ہمیشہ چست رہتا ہے۔