کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پانچویں میچ میں بنگلادیش نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیہ سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتداء میں دونوں بلے بازوں نے جارحانہ کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 60 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ تمیم اقبال نے 16 رنز بنائے جب کہ سومیہ سرکار نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے پروٹیز بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 75 اور 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔محمد متھن نے 21 اور مصدق حسین نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد اللہ نے 46 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے پھلکوایو، کرس مورس اور عمران طاہر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔