خیبر پختونخوا حکومت نے 5 مشیروں کو دیا گیا وزرا کا درجہ واپس لے لیا ہے۔
کے پی کے حکومت کی جانب سے 27 مئی کو 5 مشیروں کو وزرا کا درجہ دیا گیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزرا کی تعداد میں اضافے سے آئینی طور پرالجھن پیدا ہو رہی تھی-