چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات کی ذمہ داری امریکہ کی ہے، اسرائیلی یونیورسٹی کے پروفیسرز

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات کی ذمہ داری امریکہ کی ہے، اسرائیلی یونیورسٹی کے پروفیسرز

چین کی ریاستی کونسل کے نیوز دفتر نے دو جون کو چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعات کے حوالے سے چین کا مؤقف کے نام سے وائٹ پیپر کا اجراء کیا، جس میں نشاندہی کی گئی کہ امریکہ نے چین کے خلاف اقتصادی و تجارتی تنازعات کو جنم دے کر دونوں ممالک نیز دنیا کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی یونیورسٹی کے دو پروفیسرز نے سی آر آئی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سیاسی لحاظ سے دباؤ میں اضافے کے ذریعے سے اقتصادی اختلافات سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن چین کے پاس وسیع اندرونی مارکیٹ موجود ہے۔ چین کی اقتصادی ترقی کو امریکہ کی جانب سے رکاوٹ اور دباؤ کی وجہ سے روکا نہیں جا سکے گا۔

اس کے علاوہ پروفیسز نے انٹرویو میں چین کی کچھ خوبیوں کی تصدیق کی کہ چین کے اندر مارکیٹ وسیع ہے اورچین کی آبادی بڑی ہے، اسی وجہ سے وہ چین کے ترقیاتی مستقبل سے بدستور پرامید ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چین کا سیاسی نظام کی اس کے اندرونی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس لحاظ سے امریکہ چین کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔

انٹرویو کے آخری حصے میں پروفیسرز نے کہا کہ تجارتی تنازعات سے نمٹنے کے لیے چین کے لیے سب سے اہم بات اپنی ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان انسانی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے تاکہ ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے اور اختلافات کو کم کرنے میں مدد ملے اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons