تازہ ترین
انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز میں ہواوے کے اہلکاروں پر پابندیاں ختم

انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز میں ہواوے کے اہلکاروں پر پابندیاں ختم

نیو یارک میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز (آئی ای ای ای) نے دو جون کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آئی ای ای ای کی مطبوعات میں تبصرے ، نگرانی اور ایڈیٹنگ کے عمل میں چینی مواصلاتی کمپنی ہواوے سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں پر عائد باپندی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہواوے سمیت آئی ای ای ای کے تمام ارکان ادارے کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں.

یاد رہے کہ مئی کے وسط میں، امریکی وزارت تجارت نے ہواوے اور اس کے ماتحت اداروں کو تجارت کے ممنوعہ اداروں کی فہرست میں شامل کیا تھا. اس کے بعد آئی ای ای ای نے ایک بیان دیا تھا کہ ہواوے اور اس کے ملازمین آئی ای ای ای کی بعض سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے جن میں کچھ متعلقہ اشاعتوں میں تبصرہ، نگرانی اور ایڈیٹنگ کی سرگرمیاں شامل ہیں.آئی ای ای ای کے مذکورہ بیان کو علمی حلقوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons