تازہ ترین
شنگریلا مزاکرے میں چینی وفد کی شرکت پر مثبت رد عمل

شنگریلا مزاکرے میں چینی وفد کی شرکت پر مثبت رد عمل

دو جون کو شنگریلا مذاکراہ اختتام پزیر ہوا. اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے ماہرین اور دانشوروں نے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وے فن حہ کی تقریر اور چینی وفد کی کارکردگی پر مثبت رد عمل ظاہر کیا.

دو جون کو چینی وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے چین کی کوششوں، چین کے پرامن ترقی کے راستے اور دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی، عالمی امن اور استحکام کی حفاظت کے لئے چینی فوج کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی.

سینگاپور کی “ساوتھ سی” تیکنیکی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے کالج کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر لی مینگ جانگ نے کہا کہ چینی وزیر دفاع نے اپنی تقریر میں متعلقہ بین الاقوامی و علاقائی امور پر چین کے اصولوں اور تجاویز کی اچھی طرح وضاحت کی. اپنی تقریر میں انہوں نے چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور، خاص طور پر تائیوان کے مسئلے پر تفصیلی وضاحت کی. موجودہ چین – امریکہ تعلقات کے تناظر میں، خاص طور پر جب امریکہ کی جانب سے تائیوان کے مسئلے پر منفی بیانات کا سلسلہ جاری رہا ہے ، چینی حکومت کی طرف سے مؤقف کا اظہار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ چینی وزیر دفاع نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران کسی بھی سوال سے گریز کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ حساس مسائل سمیت تمام متعلقہ امور پر معقول انداز میں جواب دیا جو قابل تحسین ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons