وزارت قانون اور ایسٹ ریکوری یونٹ نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کے ججز کی غیر ملکی جائیدادوں کی اطلاع ملی اسی لیے کارروائی کی اور سپریم جوڈیشل کونسل کو آگاہ کیا۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کی کھوج لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ نے پاکستانیوں کی ملک سے باہر جائیدادیں پکڑی ہیں اور جائیدادوں کی تفصیلات ان کے متعلقہ محکموں کو بھجوائی گئیں۔
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …